دپیکا پڈوکون سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے بیتاب

دپیکا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی نئی فلم "کک" میں مرکزی رول حاصل کرنے کے لئے وہ بہت دوڑ دھوپ کررہی ہیں۔

دپیکا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی نئی فلم "کک" میں مرکزی رول حاصل کرنے کے لئے وہ بہت دوڑ دھوپ کررہی ہیں، فوٹو : فائل

KARACHI:
بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔


دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ سلمان خان کی نئی فلم "کک" میں مرکزی کرداراداکریں ۔دپیکا آج کل فلم کے ہدایت کار ساجد ناڈیاوالا کے آگے پیچھے ہوتی نظرآرہی ہیں تاکہ وہ انہیں اس فلم میں مرکزی کردارکے لئے منتخب کرلیں جب کہ دوسری طرف اس فلم کی ہیروئن کے لئے سوناکشی سنہا کا نام بھی لیا جارہا ہے۔

 
Load Next Story