بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی

پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر(فوٹو : فائل)

بھارتی فوج کی ایل او سی رکھ چکر ی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کے رکھ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی رکھ چکر ی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

 
Load Next Story