ملک بھر میں یوم دفاع قومی جوش و خروش سے منایا گیا

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، فوٹو : ایکسپریس نیوز

KARACHI:
یوم دفاع ملک بھر قومی جوش و خروش اور ملی جذبے سے منایا گیا۔اس دن وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مزار قائد اور مزار اقبال پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔


تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی ملک بھر میں تقریبات ہوئیں، بحریہ ہیڈکوارٹر زاسلام آبادمیں نیول چیف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ کی طرف سے کمانڈر عطا مختار نے قومی دفاع موقع پر قومی پرچم لہرایا، کراچی میں مزار قائد پرگارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے کیڈٹز نے گارڈز کی ذمے داری سنبھال لی جبکہ رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہونے والی خصوصی تقریب میں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ہلال حسین نے رینجرز کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے افواج پاکستان اور اٹھارہ کروڑ عوام کا جذبہ حب الوطنی اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے کا عزم پاکستان کو ہمیشہ مستحکم اور ناقابل تسخیر رکھےگا۔
Load Next Story