- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا اہلکار اغوا، کار نذرآتش
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کے اہلکار کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے اہلکار کو اس وقت اغوا کرلیا گیا جب وہ اپنی کار میں گھر جا رہے تھے۔ بعد ازاں اغوا کاروں نے بھارتی اہلکار کی کار کو نذر آتش کردیا۔
بھارتی فوج کے اہلکار کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ضلع کلگام سے جلی ہوئی کار مل گئی تاہم مغوی اہلکار تاحال لاپتہ ہے۔ بھارتی حکام نے لاپتہ ہونے والے بھارتی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس 5 اگست کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے اور قدم قدم پر بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں ، اس کے باوجود بھارتی فوج کے حاضر سروس اہلکار کا اغوا ہوجانا حیران کن امر بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔