دس ماہ قبل کھونے والی انگوٹھی لہسن کے پودے کے تنے میں نمودار
9 ماہ قبل لہسن کے پودے کی کاشت کے دوران انگوٹھی گر کر کھو گئی تھی
انگوٹھی لہسن کی کاشت کے دوران کھو گئی تھی، فوٹو : ویڈیو گریب
امریکا میں 12 سالہ لڑکی کی کھیتی باڑی کے دوران دس ماہ قبل کھوجانے والی انگوٹھی لہسن کے پودے کے تنے میں نمودار ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میئن میں 12 میڈی سن کوپر اپنے گھر کے قریب کھیت میں لہسن کے پودے کی کاشت کے لیے بیج ڈال رہی تھی کہ اس دوران اس کی انگوٹھی کہیں گر کر کھو گئی۔
اس انگوٹھی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ یہ انگوٹھی میڈی سن کوپر کی دادی کی ملکیت تھی جو انہوں نے اپنے بیٹے کو دی تھی اور پھر میڈی سن کوپر کے والد نے یہ انگوٹھی ویلنٹائن ڈے پر اپنی اہلیہ کو پہنائی تھی۔
https://youtu.be/2fRTRPdMCfM
اہل خانہ نے خاندان میں نسل در نسل چلنے والی یادگار انگوٹھی کی تلاش میں پورا گھر چھان مارا تھا لیکن انگوٹھی نہیں مل سکی اور اب تو اہل خانہ تھک ہار کر بیٹھ گئے تھے کہ ایک دن معجزہ ہوگیا۔
کھانے پکانے کے لیے درکار لہسن کو اپنی اگائی ہوئی فصل سے لینے کے لیے جب ایک پودے کو نکالا تو اس کے تنے میں ایک چمکدار شے پھنسی ہوئی تھی غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ یہ تو کھو جانے والی خاندانی انگوٹھی ہے اور یوں پورے خاندان کی امید بر آئی۔