پنجاب حکومت کا ’روزگار پروگرام‘ لانے کا اعلان

پہلے مرحلے میں 5 سے 10 لاکھ روپے اور دوسر ے مرحلے میں 50 لاکھ تک کے آسان قرضے دیئے جائیں گے، صوبائی وزیر

پہلے مرحلے میں 5 سے 10 لاکھ روپے اور دوسر ے مرحلے میں 50 لاکھ تک کے آسان قرضے دیئے جائیں گے، صوبائی وزیر. فوٹو:فائل

پنجاب حکومت پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 5 سے 10 لاکھ روپے، جب کہ دوسر ے مرحلے میں رقم بڑھا کر 50 لاکھ تک کے آسان قرضے دے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبا ل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اسٹیئرینگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت، چیئر مین منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری خزانہ،ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، صنعت وتجارت، خزانہ، پیسک اور پنجاب بینک کے حکام نے شرکت کی، جب کہ پنجاب بینک کے صدر ویڈیولنک کے ذریعے اجلا س میں شریک ہوئے۔


صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی اور نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے پنجاب بینک کے اشتراک سے آسان قرضوں کا بڑا پروگرام 'پنجاب روزگار پروگرام' کے نام سے لا رہے ہیں، رواں مالی سال کے بجٹ میں اس پروگرام کے لئے ساڑھے 9 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 سے 10 لاکھ روپے، جب کہ دوسر ے مرحلے میں رقم بڑھا کر 50 لاکھ تک کے آسان قرضے دیئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی کے لئے شفاف نظام وضع کیا جائے گا، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر شفاف نظام کے تحت یہ آسان قرضہ دیئے جائیں گے، قرضوں کی فراہمی کے اس بڑے پروگرام سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Load Next Story