عائزہ خان نے پالتو کتے کو اپنا فیملی ممبر قرار دیدیا

لوگ شہرت اور پیسہ آنے سے قبل پالتو جانور کیوں نہیں رکھتے ؟ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

لوگ شہرت اور پیسہ آنے سے قبل پالتو جانور کیوں نہیں رکھتے ؟ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید۔ فوٹو:فائل

لاہور:
اداکارہ عائزہ خان کی فیملی میں ننھے منے 'ملن' کا اضافہ ہوگیا۔

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ زلفیں بکھیرے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اپنی گود میں پالتو کتا لیے بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تعارف کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملیں ہمارے نئے فیملی ممبر سے جس کا نام 'ملن' ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CD00REoh27-/"]

عائزہ کی پالتو جانور کے ساتھ تصاویر پر اُن کے چند مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو کچھ صارفین نے تنقید کی جب کہ شوبز کی کچھ نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے معصوم سے جانور کو دیکھ کرتعریفوں کے پل باندھ دیئے۔


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CD0z2tOBVaS/"]

اداکار عمران عباس نے اپنے کمنٹ میں دل کا ایموجی بناتے ہوئے کہا کہ ملن بہت پیارا ہے۔


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CD0xuRphydm/"]

اداکارہ عائشہ عمر بھی کتے کی معصومیت کو دیکھ کر چپ نہ رہ سکیں۔ انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملن بہت ہی معصوم ہے۔



ایک جانب شوبز شخصیات کی جانب سے ملن کی آمد پر تعریفیں کی گئیں وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی تنقید کیے بغیر نہ رہے۔ اقصیٰ ملک نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس گھر میں کتا ہو وہاں رحمت کا فرشتہ نہیں آتا۔



سحرش خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہرت اور پیسہ آتے ہی لوگوں کے پاس پالتو جانور بھی آجاتا ہے لیکن اس سے قبل یہ لوگ کوئی جانور کیوں نہیں رکھتے؟
Load Next Story