کریڈٹ کارڈ کے برابر 10000 ایم اے ایچ پاور بینک
جیب میں سماجانے والا چھوٹا سا پاور بینک تین دن کے لیے آپ کا فون چارج کرسکتا ہے۔
دنیا کا سب سے چھوٹا اور طاقتور پاوربینک جس کی قیمت صرف 34 ڈالر ہے اور اس کی گنجائش 10000 ایم اے ایچ کے برابر ہے۔ فوٹو: انڈی گوگو
کیا آپ یقین کریں گے کہ لمبے چوڑے پاوربینک کی بجائے اب کریڈٹ کارڈ جتنا ایک چارجر بنایا گیا ہے جس کی گنجائش دس ہزار ایم اے ایچ کے برابر ہے۔ اس کی بدولت ایک بڑے اسمارٹ فون کو تین دن تک زندہ رکھا جاسکتا ہے۔
دوسے تین روز تک 18 واٹ بجلی فراہم کرنے والے اس پاور بینک کو 'سپر مِنی' کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی تیزی سے چارج کرنے کی صلاحیت کا اندازہ یوں کیجئے کہ صرف 30 منٹ میں یہ آئی فون ایکس کی آدھی بیٹری بھرسکتا ہے۔ پھر دس ہزار ایم اے ایچ کی صلاحیت کئی روز تک اسمارٹ فون کو چارج کرسکتی ہے۔ لیکن اس کی جسامت اتنی ہے کہ یہ باآسانی آپ کی مٹھی میں سما سکتا ہے اور اس کی جسامت روایتی پاور بینک سے 30 فیصد کم اور صلاحیت 50 فیصد زیادہ ہے۔
اس میں یو ایس بی سی کی بدولت تین گھنٹے میں فون مکمل طور پر چارج ہوجاتا ہے جبکہ روایتی پاور بینک بیٹیری فل کرنےمیں 5 گھنٹے بھی لگادیتے ہیں۔ سپر مِنی تین دلکش رنگوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی بدولت ویئرایبل اور چھوٹے آلات مثلاً اسمارٹ واچ اور چھوٹے گیمز بھی چارج کیے جاسکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=ek7mBWBFOUk&feature=emb_logo
اچھی بات یہ ہے کہ کراؤڈ فنڈنگ اور تمام مراحل سے گزرنے کے بعد سپر منی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اور پوری دنیا میں اسے فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی قیمت 34 سے 70 ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے۔