سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں دوبارہ تیزی
فی تولہ سونا بڑھ کر 119400روپے اور دس گرام سونا 102023روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 1953 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ فوٹو:فائل
عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1953 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
پیر کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے پر پہنچ گئی۔