چین صارف نے لکی نمبر والا موبائل نمبر 5 کروڑ روپے میں خرید لیا
موبائل نمبر کے آخری پانچ ہندسے وہ ہیں جنہیں چین میں خوش قسمتی اور خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے
موبائل فون نمبر کے آخر میں ہندسہ 8 لگا تار پانچ مرتبہ آتا ہے، فوٹو : فائل
چین میں ایک صارف نے خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے ہندسے پر مشتمل موبائل نمبر کو نیلامی میں 3 لاکھ ڈالر میں خرید لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں آن لائن نیلامی کے دوران شہری نے ایک ایسا موبائل نمبر 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر (5 کروڑ روپے) میں خرید کر سب کو حیران کردیا جس کو خریدنے کے لیے 5 ہزار سے زائد افراد نے بولیاں لگائی تھیں لیکن سب سے زیادہ بولی لگانے پر مزکورہ شخص کو یہ نمبر دے دیا گیا۔
اس موبائل نمبر کی سب سے خاص بات آخر میں لگاتار پانچ مرتبہ 8 کا ہندسہ آنا ہے۔ 8 کے ہندسے کو چین میں خوش قسمت سمجھا جاتا ہے۔ چینی زبان میں 8 ہندسہ انگریزی کے لفظ خوشحالی سے مماثلت رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے اس نمبرز کی خریداری میں ہزاروں لوگوں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
منفرد اور خوشحالی کی علامت سمجھے جانے والے اس نمبر کو حاصل کرنے والے صارف کو دس دن میں رقم ادا کرنا ہو گی۔ چینی کمپنیاں اکثر ایسے نمبرز کا اجرا کرتی رہتی ہیں جو عوام کی دلچسپی کا سامان ہوتی ہیں۔