امریکی موجد نے لوگوں پر ماسک پھینکنے والی گن بنالی
ایلن پال نے ماسک نہ پہننے والے افراد کو زبردستی ماسک پہنانے والی ایک گن پہلے خود پر آزمائی ہے
امریکی موجد نے چہرے پر ماسک پھینکنے والی گن تیارکرلی۔ فوٹو: فائل
کورونا وائرس کے دوران سب سے تکلیف دہ لوگوں کا وہ ڈھیٹ رویہ ہے جس کے تحت وہ ماسک لگانے سے انکار کرتے ہیں۔ اب اس کے علاج کے لیے ایک امریکی نے چہرے پر ماسک پھینکنے والی گن بنالی ہے جسے کئی طرح سے آزمایا بھی گیا ہے۔
یوٹیوب چینل چلانے والے اور ایک موجد پال ایلن نے ماسک نہ پہننے والے ضدی افراد کا ایک منفرد حل پیش کیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک عجیب و غریب دستی گن بنائی ہے جو براہِ راست لوگوں کے چہرے پر میڈیکل ماسک پھینکتی ہے اور اگر درست انداز سے ماسک فائر کیا جائے تو ماسک چہرے پر جابیٹھتا ہے۔
ایلن نے اس کا عملی مظاہرہ ایک ویڈیو میں بھی کیا ہے اور سب سے پہلےماسک گن کو اپنے آپ پر آزمایا ہے جو سائنس فکشن فلموں جیسی کوئی شے لگتی ہے۔ ایک ویڈیو میں ایلن پال کہہ رہےہیں کہ لوگوں کو کورونا وبا میں ماسک پہننا چاہئے لیکن وہ نہیں پہن رہے۔ اس لیے میں نے ایک دلچسپ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک مؤثر اور محفوظ طریقے سے لوگوں پر ماسک پھینکے جاسکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=pa6BlJlrL-k&feature=emb_logo
اس کی وجہ یہ ہے کہ پال کے یوٹیوب چینل پر ان کے لاکھوں صارفین نے ان سے ماسک نہ پہننے والے ہٹ دھرم افراد کی شکایت کرتے ہوئے کوئی حل نکالنے کا مشورہ دیا تو انہوں ںے خود یہ گن تیار کرلی جس پر ماسک کو تنی ہوئی حالت میں رکھا جاتا ہے اور وہ سیدھا چہرے پرپہنچتا ہے اور اطراف کی ڈوریں گھوم کر ماسک کو چہرے پر چپکادیتی ہیں۔ ماسک کے سرے پر مقناطیسی وزن ہیں جو گھوم کر آپس میں چپک جاتے ہیں۔
ایلن پال چاہتے ہیں کہ ماسک گن سے کوئی زخمی نہ ہو اور اسی لیے وہ نشانہ لیتے وقت لیزر سے مدد لیتے ہیں اور اس گن کو بعض افراد نے آزمایا بھی ہے۔