وزیراعظم کیخلاف دہشت گردی کیس کا فیصلہ 15 ستمبرکوسنایا جائے گا

دلائل مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا

دلائل مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کیخلاف دہشت گردی کیس کا فیصلہ 15 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کی قیادت کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔


سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کوبریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آخری موقع دیا گیا ہے۔ دلائل مکمل ہونے پروزیر اعظم عمران خان سمیت دیگرملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت 15 ستمبر کو عمران خان کی بریت درخواست پرفیصلہ کرے گی۔
Load Next Story