پاکستان یا بھارت کبڈی ورلڈ کپ کے چیمپئن کا آج فیصلہ

بھرپور ردھم میں ہیں، روایتی حریف کو اسی کے میدان میں ہرانا چاہتے ہیں ، بابر

پاکستانی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بھارت کو پچھاڑنے کیلیے دائو پیچ اور تکنیک کی بھرپور پریکٹس کی، فوٹو: فائل

KUALA LAMPUR:
کبڈی ورلڈ کپ کے چیمپئن کا سہرا پاکستان اور بھارت میں سے کس کے سر سجے گا، اس کا فیصلہ ہفتے کو جالندھر کے میدان میں ہوگا۔

دفاعی چیمپئن بھارت کوہوم گرائونڈ اور کرائوڈکا ایڈوانٹیج حاصل ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی بھی پرانا حساب چکانے کیلیے تیارہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیم کے میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد شائقین نے اب پاکستانی مینزکبڈی ٹیم سے ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل کی امیدیں وابستہ کر لی ہیں، میگا ایونٹ میں پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے،اس نے سیمی فائنل میں امریکاکو ہرا کر فیصلہ کن مرحلے کیلیے کوالیفائی کیا تھا، اگر فائنل میں بھی یہ تسلسل جاری رہا تو گذشتہ ورلڈ کپ میں شکست کا بدلہ لیا جا سکتا ہے، فائنل شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔




پاکستانی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بھارت کو پچھاڑنے کیلیے دائو پیچ اور تکنیک کی بھرپور پریکٹس کی۔کپتان بابر گجر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھر پور ردھم میں ہیں، روایتی حریف کو اسی کے سرزمین پر ہرانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ بھارت کا شمار دنیائے کبڈی کی مضبوط ترین ٹیموں میں ہوتا اور اسے زیر کرنا کسی بھی سائیڈ کے لیے آسان نہیں ہوتا، اس کے باوجود مجھ سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ فائنل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے، ہم ٹرافی کے ساتھ وطن واپس لوٹنے کیلیے پُرامید ہیں۔
Load Next Story