پاکستان کے ٹیبل ٹینس پلیئرز کو ٹریننگ کے لیے انڈونیشیا بھیجا جائے گا

انڈونیشین فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلیے جکارتہ بلانا خوش آئند ہے


Sports Reporter December 14, 2013
انڈونیشین فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلیے جکارتہ بلانا خوش آئند ہے۔فوٹو:فائل

پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلیے انڈونیشیا بھیجا جائے گا، انھیں میزبان فیڈریشن نے جکارتہ کے دورے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

پی ٹی ٹی اے کے جنرل سیکرٹری وسابق انٹرنیشنل کھلاڑی مبشر خان نے کہاکہ انڈونیشین فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلیے جکارتہ بلانا خوش آئند ہے،اس اقدام سے پلیئرز کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ شہبازشریف اسپورٹس کمپلیکس میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے انھوں نے کہا کہ فیڈریشن اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ، انڈونیشیا ایسے کھلاڑیوں کو بھیجا جائیگا جو اکیڈمی میں سرفہرست ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، یادرہے کہ اکیڈمی کی ٹیم 16دسمبرکواسلام آباد سے انڈونیشیا راونہ ہوگی۔