بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے اپنے کوچز، ٹرینرز، فزیوتھراپسٹس اور مداحوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا


اسپورٹس ڈیسک November 07, 2026

بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے 13 سالہ ٹیسٹ کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا۔

36 سالہ محمد شامی نے نومبر 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی میچ میں 118 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

شامی نے بھارت کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 27.71 کی اوسط سے مجموعی طور پر 229 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بھارت کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔

اپنے پیغام میں شامی نے کہا کہ 13 سالہ سفر میں انہیں کئی اتار چڑھاؤ، انجریز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہر مرتبہ ہمت کے ساتھ واپسی کی۔ انہوں نے اپنے کوچز، ٹرینرز، فزیوتھراپسٹس اور مداحوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

محمد شامی نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے باوجود محدود اوورز کی کرکٹ، آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ان کا آخری ٹیسٹ میچ 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل تھا جبکہ انہوں نے آخری مرتبہ مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔