جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے ویان مولڈر کو برائن لارا کا 400 رنز ناٹ آؤٹ کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے روکنے کی وجہ بتا دی۔
گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویان مولڈر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 367 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے تاہم کوچ کے مشورے پر انہوں نے مزید بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور لارا کا تاریخی ریکارڈ برقرار رہا۔
کونراڈ کے مطابق ان کا فیصلہ میچ کی صورتحال کے بجائے مولڈر کے ذہنی سکون اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تھا۔
انہیں خدشہ تھا کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ہر میچ میں مولڈر پر غیر معمولی دباؤ ہوگا اور چند خراب اننگز کے بعد بھی ان کا موازنہ اسی تاریخی کارکردگی سے کیا جائے گا۔
کوچ نے کہا کہ انہوں نے مولڈر سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ پوری زندگی عالمی ریکارڈ ہولڈر کا بوجھ اٹھا سکیں گے؟
دوسری جانب مولڈر نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 115 رنز بنائے جس کی بدولت جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
مولڈر اب تک 27 ٹیسٹ میچز میں 1440 رنز بنانے کے ساتھ 48 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔