وزیراعظم سے ملاقات نہ ہونے پر 16 سالہ طالبہ کی خودکشی
ایسی جگہ رہنے کا کیا فائدہ جہاں ضعیف والدین کو اولڈ ہوم بھیج دیا جاتا ہو، خودکشی نوٹ
طالبہ نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا، فوٹو : فائل
بھارت میں بے قابو کرپشن، بڑھتی ہوئی آلودگی اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے دہم جماعت کی طالبہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی میں 16 سالہ طالبہ نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، لاش کے قریب سے 18 صفحات پر مشتمل تحریر ملی ہے جس میں طالبہ نے خودکشی کی وجہ ملک میں بے لگام کرپشن اور درختوں کی کٹائی کے باعث بڑھتی ہوئی آلودگی کو قرار دیا۔
دہم جماعت کی طالبہ نے خودکشی نوٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش کا زکر بھی کیا تاکہ وہ وزیراعظم کی توجہ اس جانب مرکوز کراسکیں جب کہ اُن سے دیوالی میں پٹاخے پھوڑنے اور کیمیکل زدہ رنگوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرنا تھا۔
طالبہ نے یہ بھی لکھا '' ایک ایسی جگہ رہنے کا کوئی شوق نہیں جہاں ضعیف والدین کو اولڈ ہاؤس بھیج دیا جاتا ہو، اس سے اچھا ہے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلوں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔