فوت شدہ مالک کے اے ٹی ایم کارڈ سے لاکھوں روپوں نکلوانے والی ملازمہ گرفتار
ملازمہ نے دو ماہ کے دوران 35 لاکھ روپے نکلوائے
ملازمہ نے دو ماہ کے دوران اے ٹی ایم سے 35 لاکھ روپے نکلوائے، فوٹو : فائل
بھارت میں گھریلو ملازمہ نے فوت شدہ مالک کے اے ٹی ایم کارڈ سے 35 لاکھ روپے نکلوائے جسے پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناڈیا میں ریتا رائے نامی 45 سالہ گھریلو ملازمہ نے اپنے مالک کے لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں انتقال کے بعد ان کا اے ٹی ایم کارڈ چرالیا اور دو مہینوں کے دوران 35 لاکھ روپے نکلوائے۔
گھر کے مالک ستیا نارائن اگروال کے بیٹے نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ حال ہی میں فوت ہونے والے ان کے والد کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالے جارہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپا مار کمیٹی تشکیل دیدی۔
پولیس نے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ کی مدد سے ریتا کو دو رشتہ دار ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا اور ان کے گھر سے 27 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے ہیں۔ ریتا اس گھرانے میں اپنے دو دیگر رشتے داروں کے ہمراہ گزشتہ سات سال سے ملازمت کر رہی تھی۔