نجکاری کمیشن کی سربراہی سے مستعفی ہوا وزارت نہیں چھوڑی خرم دستگیر
ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے الگ ہوا ہوں ، وزیر مملکت
وزیر اعظم یا مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت سے اختلافات سے متعلق خبریں بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، خرم دستگیر فوٹو: فائل
KARACHI:
وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل خرم دستگیر نے کہا ہے کہ انہوں نے نجکاری کمیشن کی سربراہی سے استعفٰی دیا ہے بحیثیت وزیر مملکت وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔
خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یا مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت سے اختلافات سے متعلق خبریں بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، وزیراعظم نے انہیں 29 نومبر سے ٹیکسٹائل و تجارت کا وزیر مملکت مقرر کیا تھا جبکہ اس سے قبل وزیراعظم نے انہیں وزیرمملکت برائے نج کاری کمیشن مقرر کیا تھا اور چیرمین نجکاری کمیشن کا عہدہ آئینی تھا۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے چیرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے الگ ہوئے ہیں وزارت سے نہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے قیام سے خرم دستگیر وزیرمملکت برائے نج کاری کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم اعلیٰ حکومتی حکام کی جانب سے نج کاری بورڈ میں اپنے من پسند افراد کی شمولیت کے لئے دباؤ ڈالا گیا تھا جس پر انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔