تحریکِ انصاف کے جھوٹ اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں ترجمان ن لیگ

کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت پر ٹویٹس کے بجائے بتائیں کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے؟ مریم اورنگزیب

پنجاب حکومت نے درخواست کی تھی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے جھوٹ، کرپشن اور دھوکے کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہے ہیں۔


وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے نواز شریف سے متعلق ٹوئٓٹ کے جواب میں ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ (ن) پر اتنے ٹویٹس کے بجائے یہ بتائیں کہ بیروزگار عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کب ملیں گے؟قومی ترقی 5.8 سے 0.4 - کیسے ہوئی؟ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟ جہانگیر ترین وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ ،کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہے ہیں۔
Load Next Story