ایف بی آر نے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑلی
ملزم اور اس کے ایک ساتھی کے 50 سے زائد ملکی و غیرملکی بینک اکاؤنٹس ہیں، ایف بی آر اعلامیہ
ملزم اور اس کے ایک ساتھی کے 50 سے زائد ملکی و غیرملکی بینک اکاؤنٹس ہیں، ایف بی آر اعلامیہ (فوٹو، فائل)
ایف بی آر کے مطابق ملزم ایک ارب 10 کروڑکی بینک ٹرانزیکشنزاورذرائع آمدن کا جواب نہ دے سکا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑلی ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص مختلف کاروباری ناموں سے خدمات فراہم کررہا تھا، ملزم ایک ارب 10 کروڑ کی بینک ٹرانزیکشنز اور ذرائع آمدن کا جواب نہ دے سکا۔
اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے ساتھی کی بھی 329 ملین روپے کی بینک ٹرانزیکشن کا پتہ چلا ہے، دونوں افراد کے 50 سے زائد ملکی و غیرملکی بینک اکاؤنٹس ہیں، بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 40 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں، ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شکایت درج کرلی گئی ہے۔