رابی پیرزادہ نے خوشخط میں مکمل پارہ لکھنے کی ویڈیو جاری کردی
میرے اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہوئے تو سارا سوشل میڈیا خبریں لگانے لگا قرآن آن لائن لکھا تو کوئی شیئر نہیں کرارہا، رابی
میرے اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہوئے تو سارا سوشل میڈیا خبریں لگانے لگا قرآن آن لائن لکھا تو کوئی شیئر نہیں کرارہا، رابی فوٹو: فائل
قرآن مجید کا مکمل پارہ ہاتھ سے خوش نما تحریر میں لکھنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کردی اور کہا کہ میرے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہوئے تو سوشل میڈیا پر خبریں لگ گئیں لیکن قرآن شریف لکھا تو کسی نے پذیرائی نہیں کی۔
شوبز سے کنارہ کشی کرکے دین کی راہ پر چلنے والی رابی پیرزادہ ان دنوں کیلی گرافی پر توجہ مرکوز کیے ہوئی ہیں یہاں تک کہ انہوں نے انتھک محنت کے بعد قرآن پاک کا پہلا پارہ بھی خوشخطی کے ساتھ ہاتھ سے لکھ دیا۔ اسے بغیر کسی وقفے کے آن لائن لکھا گیا ہے جس کی رابی پیرزادہ نے ویڈیو جاری کردی ہے۔
رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پر کہا کہ '' میں نے پہلا پارہ اللہ کے کرم سے مکمل کرلیا ہے، ہوسکے تو میری محنت کو دیکھیں اور شیئر کریں''۔
جاری کردہ ویڈیو میں انہیں مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ پہلا پارہ لکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے نام لیے بغیر کچھ لوگوں پر تنقید بھی کی۔
یہ پڑھیں : جعل سازوں نے رابی پیرزادہ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر دیا
رابی پیرزادہ نے لکھا کہ مسئلہ مجھ سے نہیں بلکہ قرآنِ پاک لکھنے سے ہے کیوں کہ چند روز قبل میرے پیسے الفلاح بینک سے چوری ہوگئے تو سارا سوشل میڈیا خبریں لگانے لگا اور پوری دنیا میں پہلی بار میں آن لائن قرآن لکھ رہی ہوں لیکن کسی نے یہ خبر شیئر نہیں کی، پھر لوگ کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں، فرق صرف اتنا ہے قرآن لکھتے ہوئے میرا چہرہ نہیں ہاتھ نظر آتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=ip_MerLbhrs