برطانیہ 2 خواتین کو قتل کرکے لاش فریزر میں رکھنے والے ملزم کو عمر قید
زاہد یونس کو 38 سال جیل میں گزارنے ہوں گے
زاہد یونس نامی شخص کو 38 سال جیل میں گزارنے ہوں گے، فوٹو : فائل
برطانیہ میں 2 خواتین کو جنسی زیادتی کے بعد بہیمانہ تشدد اور قتل کے بعد لاشوں کو فریزر میں رکھنے والے ملزم زاہد یونس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کو اپریل 2019 میں 36 سالہ زاہد یونس کے گھر سے فریزر میں رکھی ہوئی خواتین کی دو لاشیں ملی تھیں جنہیں بیدردی سے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ ہینریٹ سکس اور میریکین مصطفیٰ نامی خواتین چند ماہ سے لاپتہ تھیں۔
زاہد یونس ایک عادی مجرم تھا جو کمزور خواتین کو اپنا شکار بنایا کرتا تھا۔ ہینریٹ سکس اور میریکین مصطفیٰ بھی ایسی ہی دو کمزور خواتین تھیں جو لاپتہ ہوگئی تھیں اور میریکین مصطفیٰ کی تلاش کے دوران ہی پولیس زاہد یونس کے گھر تک پہنچی تھی۔
پولیس اہلکار نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھر میں داخل ہونے پر فریج پر مکھیاں بھنبھنارہی تھیں، کسی آلے کی مدد سے فریزر کو کھولا گیا تو اس میں لاش میں موجود تھی، فریج کا لاش سمیت ایکسرے ہوا تو لاش کے نیچے ایک اور لاش موجودگی کا انکشاف ہوا۔
ملزم زاہد یونس نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قتل نہیں کیا البتہ پولیس کے ڈر سر صرف خواتین کی لاشوں کو فریج میں رکھا تاہم پولیس نے قتل کے ٹھوس شواہد پیش کیے جس پر عدالت نے ملزم کو 38 سال قید کی سزا سنائی۔