نیازی حکومت بزدل اور عدم تحفظ کا شکار ہے شہباز شریف
پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، شہباز شریف
پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو:فائل
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بے شرمی و ڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں، کارکنان، میری بھتیجی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ نیازی حکومت کس قدر بزدل اور عدم تحفظ کا شکار ہے، پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔