افتخار احمد شالوانی ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

نثار میمن ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سکھر اور ولی محمد بلوچ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ تعینات کئے گئے ہیں

افتخار شالوانی کراچی میں بطور کمشنر ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ فوٹو:فائل

چیف سیکریٹری سندھ نے افتخار احمد شالوانی کے بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ میں بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا، وزیراعلی کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق افتخار احمد شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے، جب کہ گریڈ 19 کے افسر نثار میمن ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سکھر اور گریڈ 18 کے افسر ولی محمد بلوچ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ تعینات کئے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ افتخار شالوانی کو گزشتہ ماہ کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ تعینات کیا گیا تھا۔ اب انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کے بعد ان سے سیکریٹری محکمہ بلدیات کی ذمہ داریاں واپس لے لی جائیں گی، افتخار شالوانی کراچی میں بطور کمشنر ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔
Load Next Story