چھت کے بل بھی چلنے والی انوکھی گاڑی
گاڑی نہ صرف پہیوں اور چھت کے بل چل سکتی ہے بلکہ آگے اور پیچھے دونوں جانب سے ڈرائیو کی جا سکتی ہے
گاڑی نہ صرف الٹی اور سیدھی دونوں اطراف سے چل سکتی ہے بلکہ آگے اور پیچھے دونوں جانب سے چلائی جاسکتی ہے - فوٹو: انٹرنیٹ
امریکی ریاست مشی گن کے شہری نے گاڑی کو دونوں اطراف سے چلانے کے قابل بناکر دنیا کو حیران کردیا۔
امریکی شہری نے 1985 کی ایک پرانی وین خریدی اور اسے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جس کے بعد وہ گاڑی دونوں اطراف یعنی الٹ اور پلٹ کر چلنے کے قابل ہوگئی ہے، گاڑی نہ صرف الٹی اور سیدھی دونوں اطراف سے چل سکتی ہے بلکہ آگے اور پیچھے دونوں جانب سے بھی چلائی جاسکتی ہے۔
برکلے کے رہائشی ناؤمین نے چلتی ہوئی وین کو الٹا کیا یعنی اس کا اوپری حصہ نیچے اور ٹائر والا حصہ ہوا میں آسمان کی سمت ہوگیا، جس کے بعد اس شخص نے گاڑی کے اوپری سطح (چھت) میں چھوٹے چھوٹے پہیے فٹ کیے اور اس کو چلانے کے لیے گاڑی کے پچھلے حصے میں ڈرائیونگ سیٹ بنائی، یعنی اس کار کے اگلے اور پچھلے دونوں حصوں کو ہی فرنٹ کہا جاسکتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=34&v=vZSD1wANhI0&feature=emb_title
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یہ الٹی گاڑی پچھلے حصے سے چلائی جارہی ہے، امریکی شہری نے گاڑی کو الٹا کرنے کے بعد اس میں داخل ہونے کے لیے ایسے گیٹ بنائے جو سیدھے اور الٹے دونوں ہی صورتوں میں کام میں لائے جاسکتے ہیں اور اب ڈرائیور کو گاڑی چلانے کے لیے سیدھا کرنے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ وہ نچلے ٹائروں کی مدد سے بھی روڈ پر چل سکتی ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق گاڑی کو الٹا چلانے میں کسی قسم کی قانونی دقت بھی نہیں ہے اور اس گاڑی کو قانونی طور پر ایسے چلایا جاسکتا ہے جیسے کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے اور اسی حالت میں اس گاڑی کو روڈ پر، کار شوز اور جلوس سمیت ہر جگہ لے جایا جاسکتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=93&v=tb4c-kMZQVA&feature=emb_title
امریکی شہری نے گاڑی کو پچھلے حصے سے چلانے کے قابل بنانے کے لیے اس میں 4 بڑے سلینڈر والا شیوی انجن فٹ کیا ہے جب کہ اسی حالت میں اوپر والے ٹائر یعنی گاڑی کے اپنے اصل ٹائروں کو چلانے کے لیے بجلی کی موٹروں کو استعمال کیا ہے۔
اگرچہ زمین سے قریب ہونے کی بنا پر اس کا زاویہ نظر بہت تنگ ہے ۔ اسی لئے طویل سفر کے لئے یہ گاڑی کارآمد نہیں، اسی وجہ سے ناؤمین اسے خاص مواقع پر ہی استعمال کرتے ہیں۔