احساس پروگرام میں جعل سازی سے نمٹنے کیلئے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری

عوام کو دھوکے اور جعل سازی کے ذریعے احساس امداد کے حوالے سے بے وقوف بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، اعلامیہ

عوام کو دھوکے اور جعل سازی کے ذریعے احساس امداد کے حوالے سے بے وقوف بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، اعلامیہ۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے احساس پروگرام میں جعل سازی سے نمٹنے کیلئے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی۔

احساس صارفین کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے احساس مینجمنٹ کو اس ونگ کی تشکیل کے عمل کو جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ

اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سائبر کرائم ونگ بی آئی ایس پی میں قائم کیا جائے گا، اور ان تمام کر پٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جو معصوم عوام کو دھوکے اور جعل سازی کے ذریعے احساس امداد کے حوالے سے بے وقوف بناتے ہیں، یہ کر پٹ عناصر ڈیجٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو جعلی میسیجز اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے لوٹتے ہیں۔
Load Next Story