- اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
- جاپانی وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر میں شرکت پر حکومتی ترجمان مستعفی
- گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ 9 ویں مقدمے میں بھی بری
- حکومت کی اپوزیشن کوخیبرپختونخوا، بلوچستان سےامیدواروں کےبلا مقابلہ انتخاب کی پیشکش
- بھارتی وزیراعظم نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
- عذیر بلوچ پولیس اسٹیشن پر حملے کے مقدمے سے بھی بری
- حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد
- وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
- حکومتی وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا، قابل شناخت سینیٹ بیلٹ چھاپنے کی تجویز
- افغان فضائیہ کی بمباری میں 30 جنگجو ہلاک، کابل حکومت کا دعویٰ
- ثابت ہو گیا کہ آئین سازشی آرڈیننسز سے بہت بالاتر ہے،مریم نواز
- ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 18 ہلاک
- نجی کمپنی نے دیوقامت پہیے جیسا خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا
- ہڈیوں میں نئے خلیے کی دریافت سے استخوانی علاج کی راہ کھلے گی
- ارجنٹینا میں مچھروں کے طوفان سے لوگ خوفزدہ
- ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی، فی کلو گرام قیمت 160 ہوگئی
- آصف زرداری، فواد چوہدری نااہلی کیسز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے رائے طلب
- مریخی صحرا میں بھٹکتے تین ننھے جاسوس
- ملک میں کورونا وبا نے مزید 36 افراد کی جان لے لی
- جوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت بیلٹ کا کہہ دیا، اٹارنی جنرل
سشانت خودکشی کیس میں ڈرامائی موڑ، ریا چکروتی گرفتار

اہل خانہ اور مداح سشانت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکروتی کو خودکشی کا ذمہ ٹھہراتے آئے ہیں، فوٹو : بھارتی میڈیا
ممبئی: اداکار سشانت خودکشی کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت خودکشی کیس میں جہاں اداکار کے ذہنی امراض سے متعلق دوائیں لینے کا انکشاف ہوا وہیں منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس پر انسداد منشیات کے ادارے این بی سی نے کچھ شواہد ملنے پر سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اورکرن جوہرشدید تنقید کی زد میں
خودکشی کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ایسی چیٹس ملی تھیں جن میں ریا چکروتی کی سشانت سنگھ کے لیے منشیات خریدنے کا زکر تھا۔ پولیس نے یہ اسکرین شاٹس نیشنل نارکوٹکس بیورو کے ساتھ شیئر کیے تھے۔
ریا چکر وتی سے تفتیشی ادارے تین دن سے پوچھ گچھ کر رہے تھے تاہم وہ اطمینان بخش جوابات نہیں دے پائی تھیں اس لیے آج انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ این بی سی اداکارہ سے ڈرگ مافیا سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنا چاہتی ہے۔
دوران حراست ریا چکروتی کے خون کے ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے جب کہ گرفتاری سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ سشانت سنگھ کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں نے ریا کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی
واضح رہے کہ بھارت کے ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جس پر ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے سشانت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریاچکروتی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔