دیر لوئر میں پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو چکدرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس

لاشوں اور زخمیوں کو چکدرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس. (فوٹو : فائل)

ناواگئی سے آنے والی پک اپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دیر لوئر میں پک اپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو چکدرہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق حادثے کا شکار پک اپ ناواگئی سے آرہی تھی کہ دشوار راستوں پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بھی 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 
Load Next Story