ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کی حکمرانی ختم، ڈیوڈ ملان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

عباس رضا / ویب ڈیسک  بدھ 9 ستمبر 2020
بولرزمیں راشد خان کی حکمرانی برقرار، عماد وسیم  آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر موجود

بولرزمیں راشد خان کی حکمرانی برقرار، عماد وسیم  آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر موجود

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔

انگلش بیٹسمین ڈیوڈ ملان نے نہ صرف پاکستان بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے  نتیجے میں وہ 4 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں اور یوں طویل عرصے تک ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی فہرست میں حکمرانی کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔

ٹی ٹوئنٹی کی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ایرون فنچ تیسرے اور لوکیش راہول چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ دیگر بلے بازوں میں کولن منرو، گلین میکسویل، حضرت زازئی، ایون لیوس، ویرات کوہلی اور ایون مورگن بالترتیب ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1303604425483784192

دوسری جانب بولرزمیں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ عماد وسیم  آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر آ گئے ہیں، ٹاپ 10 بولرز میں راشد خان کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں مجیب الرحمن، ایشٹن اگار، تبریز شمسی،  ایڈم زمپا،مچل سینٹنر، عادل رشید، عماد وسیم شاداب خان اور کین رچرڈز بالترتیب شامل ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1303606575416913921

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔