شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکاپاک فوج کا سپاہی شہید

بارودی سرنگ سے چیک پوسٹ کو نشانہ میران شاہ میں بنایا گیا

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکا ہوا۔


دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ساجد شہید ہو گیا جبکہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 31 اگست کو بھی جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔
Load Next Story