پاکستان کے ایکشن پلان پر غور کیلیے ایف اے ٹی ایف کا اجلاس طلب
2 روزہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کا ایشیا پیسیفک جوائنٹ گروپ پاکستان کے ایکشن پلان پر غور کرے گا
15 اور 16 ستمبر کو ایشیا پیسیفک جوائنٹ گروپ کا ورچوئل اجلاس ہوگا فوٹو: فائل
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسیفک جوائنٹ گروپ کا ورچوئل اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان کے ایکشن پلان پر غور ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک جوائنٹ گروپ کا 2 روزہ 15 اور 16 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے باعث یہ اجلاس ورچول ہوگا۔ جس میں پاکستان کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی ، چین، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بھی شریک ہوں گے۔
2 روزہ اجلاس میں ایشیا پیسیفک جوائنٹ گروپ پاکستان کے ایکشن پلان پر غور کرے گا اور پاکستان کی گرے لسٹ میں حیثیت پر سفارشات مرتب کرے گا۔ یہ سفارشات 16 اکتوبر سے فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سامنے رکھی جائیں گی. پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ یا دیگر آپشن پر غور ہوگا۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔