جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس نے خواتین و بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے، پولیس

خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے، پولیس ۔ فوٹو : ایکسپریس

WASHINGTON:
جی ٹی روڈ مندرہ کے قریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے خواتین اور بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر مندرہ کے قریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا عملہ پیڑولنگ میں مصروف تھا کہ اچانک وہاں سے گزرنے والی ٹیکسی میں سوار خواتین اور بچوں نے پولیس کو مدد کے لیے پکارنا شروع کردیا جس پر موٹروے پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور خواتین و بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔


ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا گاڑی میں خواتین اور 3 بچے سوار تھے جنہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ 2 اغوا کاروں کو بھی حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اغواکاروں کی شناخت سہیل ادریس اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ سہالہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story