کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹوں کے لئے بند

مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے، ترجمان ایس ایس جی سی

کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے، ترجمان ایس ایس جی سی: فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔


ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ تمام سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے، کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔
Load Next Story