کراچی ایئرپورٹ پر سانپ کے ڈسنے سے اے ایس ایف اہلکار جاں بحق

اے ایس ایف اہلکار اے ایس آئی محمد ندیم کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا

اے ایس ایف اہلکار اے ایس آئی محمد ندیم کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ فوٹو : فائل

ایئرپورٹ کے رن وے پر اے ایس ایف اہلکار سانپ کے ڈسنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر اے ایس ایف اہلکار کو سانپ نے ڈس لیا، اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، شہید اہلکار کی شناخت اے ایس آئی محمد ندیم نے نام سے ہوئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں بھی خطرناک حشرات الارض موجود ہیں، جو کسی بھی سانحے کا باعث بن سکتے ہیں۔

 
Load Next Story