چکوال روڈ پر مسافر وین حادثے کا شکار 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

بدقسمت گاڑی چکوال سے چوآسیدن شاہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس حکام

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس حکام (فوٹو : فائل)

اعجاز آباد کے قریب مسافر وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق چکوال روڈ پر اعجازآباد کے قریب مسافر وین کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدقسمت گاڑی چکوال سے چوآسیدن شاہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔
Load Next Story