غزہ اسرائیلی فوج کی بمباری 2بھائیوں سمیت 3فلسطینی شہید
صہیونی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی قصبے میں ٹینکوں سے بمباری کی، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے، مصری صدر
صہیونی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی قصبے میں ٹینکوں سے بمباری کی، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے، مصری صدر کا مطالبہ، فوٹو : اے اہف پی فائل
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
بدھ کے روز بھی تین فلسطینی شہری مارے گئے تھے، ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پٹی کے شمالی قصبے بیت ہنون میں اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے بمباری کردی جس میں دو سگے بھائیوں 22 سالہ اکرم اور23 سالہ ایہاب الزین سمیت تین نوجوان شہید ہوگئے، فلسطین کے میڈیکل ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے، دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مرنے والے فلسطینی اسرائیل پر راکٹ حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔
حماس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق ان کی تنظیم سے نہیں تھا۔ بدھ کے روز بھی وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں تین فلسطینی شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ ادھر مصر کے صدر محمد مرسی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی ایشو عربوں کی ترقی کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔