خیبرایجنسیگولہ گرنے سے ایک خاندان کے6افرادجاںبحق

6ماہ میںافغانستان سے17حملے،260حملہ آورہلاک،40اہلکارشہیدہوئے،جی اوسی سوات


News Agencies/Numaindgan Express September 07, 2012
6ماہ میںافغانستان سے17حملے،260حملہ آورہلاک،40اہلکارشہیدہوئے،جی اوسی سوات، فوٹو : فائل

KARACHI: خیبرایجنسی کے علاقہ سپاہ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آن لائن کے مطابق باڑہ کے علاقہ سپاہ میں جمعرات کو ایک گھر پر گولہ آگرا جس سے بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور کچھ زخمی ہوگئے، خاصہ دار فورس نے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی، ادھر سی سی پی او پشاور امتیاز الطاف نے بتایا کہ نواحی علاقہ باڑہ شیخان میں 2 دہشت گرد بارود سے بھری ہتھ ریڑھی لیکر آرہے تھے ، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا، ہتھ ریڑھی سے 500 کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

جمرود میں پشاوراور نوشہرہ کے2 شہریوں کی لاشیں ملیں، باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند میں بھی 2 نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے اسلام آباد آنیوالی گاڑی سے 5 مشکوک افراد گرفتار کرلئے، گرفتار افراد میں 4 کا تعلق کوئٹہ اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔

طورخم بارڈر پر افغان حکام نے 7پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ، جی او سی سوات میجر جنرل غلام قمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج نے گزشتہ 6ماہ میں پاک افغان سرحد پر عسکریت پسندوں کے17حملے ناکام بناکر 260دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ پاک فوج کے40جوان بھی شہید ہوئے ہیں، ایک سال میں افغانستان سے پاکستانی چوکیوں کو 105 بار فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔