بیٹے کے خواہشمند شوہر نے بچے کی جنس معلوم کرنے کیلیے بیوی کا پیٹ چاک کردیا

پنّا لال کی 6 بیٹیاں تھیں اور بیٹے کی خواہش رکھتا تھا

پنّا لال کی 6 بیٹیاں تھیں اور وہ بیٹے کا خواہش مند تھا، فوٹو : فائل

بھارت میں مسلسل 6 بیٹیوں کے بعد بیٹے کے خواہش مند شوہر نے بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے اپنی حاملہ بیوی کا تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں 43 سالہ پنّالال نے تیز دھار چاقو سے اپنی حاملہ بیوی انیتا کا پیٹ چاک کردیا، مسلسل 6 بیٹیاں ہونے پر پنّا لال اس بار بچے کی پیدائش سے قبل ہی بچے کی جنس معلوم کرنا چاہتا تھا۔


انیتا کو اہل محلہ نے خون میں لت پت تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ الٹراساؤنڈ کی رپورٹ کے مطابق ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو زخم نہیں لگے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنّا لال کو مقامی مندر کے پجاری نے بتایا تھا کہ اس بار بھی تمہارے یہاں بیٹی ہوگی جس پر اس نے اہلیہ کو اسقاط حمل کرانے کو کہا اور انکار پر کہا کہ وہ جاننا چاہتا ہے کہ پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکی اور اہلیہ کا زبردستی پیٹ چاک کردیا۔
Load Next Story