شروتی ہاسن فلم ’’گبر ‘‘ میں اکشے کی ہیروئن بنیں گی
سنجے لیلا بھنسالی نے شردھا کپور کے انکار کے بعد ایک مرتبہ پھر شروتی سے رابطہ کرلیا
اکشے کمار ’’گبر سنگھ راجپوت‘‘ اورشروتی ’’دیوکی‘‘ کا کردار کریں گی، دیگر کاسٹ میں پرکاش راج،سونو سود ،نکیتن دھیراورگووند نامدیو بھی شامل۔ فوٹو: فائل
DERA GHAZI KHAN:
شردھا کپور کے فلم ''گبر'' میں کام کرنے سے انکار کے بعد پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کے لیے اکشے کے ساتھ ہیروئن کے انتخاب کا بہت برا مسئلہ بن گیا تھا مگر اب اطلاعات ہیں کہ 2009میں فلم لک سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن ہیروئن کا رول کریں گی ۔
بتایا گیاہے کہ شروتی ہاسن ''گبر''کے فلمساز کی پہلی چوائس تھیں اور انھوںنے اس سے رابطہ بھی کیا تھا مگر اداکارہ نے شوٹنگ کے لیے مطلوبہ تاریخیں نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے شردھا کپور کو اکشے کمار کے ساتھ بطور ہیروئن سائن کرلیا گیا ۔ فلم کے ایک پروڈویسر زرائع کے مطابق شروتی ہاسن پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی طرف سے اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلان کرنے کے بعد ہیں اس فلم کے متعلق کچھ کہیں گی ۔اطلاعات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم میں اکشے کمار ہیرو ''گبر سنگھ راجپوت '' اور شروتی ہاسن ہیروئن Devaki ''دیواکی '' کے کردار میں سینما اسکرین پر نظر آئیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں پر کاش راج '' سریام'' سونو سود '' بلبیر سنگھ'' نکیتن دھیر ''بدری نرائن '' اور گووند نامدیو '' وزیر اعلی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے ۔ فلم کی کہانی کے مطابق گبر سنگھ راجپوت '' اکشے کمار'' ذاتی طور پر چالاک اور ہوشیار قسم کے فوجی جوانوں پر مشتمل ایک تنظیم قائم کرتے ہیں جسے انٹی کرپشن فورس کا نام دیا جاتا ہے اور یہ فورس بڑے منظم انداز میں ہر شعبہ میں موجود کرپٹ افراد کو ہلاک کرنا شروع کردیتی ہے ۔
شہر میں ہلاکتوں کے بڑھنے پر پولیس اور گورنمنٹ پر ان ہلاکتوں کے زمہ دار کو منظر پر لانے کے لیے دبائو بڑھ جاتا ہے ۔ جس پر حکومت بلبیر سنگھ ''سونو سود'' کو اس کام کی زمہ داری سونپ دیتی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ پولیس فورس میں شامل ایک کانسٹیبل سریام'' پرکاش راج '' کو اپنے ساتھ اس مشن میں شامل کرلیتاہے ۔ دونوں مل کرفلم کے پرسرار کردار ''گبر'' کو بے نقاب کرنے کی کوشش شروع کردیتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تامل فلم ''رامنا''کے اس ہندی ریمیک کی کہانی اے آر مرگادوس نے تحریر کی ہے جب کہ اس کی ہدایات کرش دے رہے ہیں۔ موسیقار جوڑی ساجد اور واجد کی موسقی سے سجی اس فلم کی شوٹنگز اگلے برس کی آغاز میںشروع ہوگی اور اسے 25دسمبر2014کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ادھر شروتی ہاسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اپنے مداحوں کی جانب سے تامل فلموں میں کام کرنے سے متعلق بہت سے پیغامات مل رہے تھے ان کے جواب میں میں انھیں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں ان کی خواہش کو پورا کرنے جارہی ہوں اور جلد ہیں ایک تامل فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گی ۔واضح رہے کہ اداکاری ،اور گلوکاری کے شعبے میں عمدہ پرفارم کرنے والی شروتی کا پورا نام شروتی راجا لکشمی ہاسن ہے ۔
شروتی نے ابتدائی تعلیم چنائی سے حاصل کی اور پھر سائیکالوجی میں اعلیٰ تعیلم کے لیے ممبئی کے سینٹ اینڈریو کالج میں داخلہ لے لیا ،شروتی نے کیمرے اور میوزک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دلچسپی لی اور پھر اس کام کے لیے امریکا چلی گئیں ۔امریکا سے واپسی پر ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں بھی پرفارم کیا اور اپنے کام سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اداکارہ کی پہلی فلم ''ہائے رام''2011میں ریلیز کی گئی ۔2009میں فلم ''لک''میں کردار نبھایا۔2011کے دوران اداکارہ نے تلگو فلم میں پریا کے کردار کو امر کرکے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرالیا ۔اسی سال اداکارہ نے فلم ''دل تو بچہ ہے جی ''میں کام کرکے داد وصول کی۔ اسی سال پھر انھیں سائوتھ کی بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ جب کہ تامل فلم میں عمدہ پرفارمنس پر بھی ان کی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی ۔2012میں تین سائوتھ کی فلموں میں جلوہ گرہوئیں۔ رواں سال کے دو تیلگو گلموں ''بالوپو'' اور رمیہ وستاویہ جب کہ دو ہندی فلموں ڈی دے اور رمیا وستا ویہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی تیلگو زبان کی ایک فلم ''یاودو''کی پوسٹ پروڈکشن اور دوسری Race Gurram ریس گورام کی شوٹنگز جاری ہیں اس کے علاوہ اداکارہ ہندی زبان کی ایک کی فلم ویلکم بیک میں بھی جلوہ گر ہورہی ہیں اس فلم کی بھی عکس بندی جاری ہے۔