عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈا کی فلم ہائی وے کا ٹریلر جاری

امتیاز علی تاج کے فلم آفر کرنے پر کنفیوز تھی ، اب اس کی ریلیز کے سلسلہ میں نروس ہوں عالیہ


Showbiz Desk December 18, 2013
ممبئی: بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا، اداکارہ عالیہ بھٹ، گلوکار اے آر رحمان اور ہدایتکار امتیاز علی فلم ’’ہائی وے‘‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب میں شریک ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈا کی نئی فلم ہائی وے کا ٹریلر گزشتہ روز جاری کردیا گیا۔

ساجد ناڈیوالہ اور یوٹی وی موشن پکچرز کی مشترکہ فلم کی ہدایات امتیاز علی تاج نے دی ہیں جب کہ اس کا میوزک اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے فلم کو21 فروری 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ جب امتیاز علی تاج نے مجھے اس فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تو میں تھوڑی کفیوزہوگئی تھی اداکارہ کا کہنا تھا اس فلم میں کام کرنا ایک دلچسپ تجربہ تھا اور میں نے اس سے بہت لطف اٹھایا ہے ۔اب میں اس وجہ سے تھوڑی نروس ہوں کہ جب یہ فلم ریلیز ہوگی تو لوگ اس پر کیا رسپانس دینگے۔

مقبول خبریں