کالاشاہ کاکو تھانہ صدر کے علاقہ میں جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ والدین سے جھگڑے کے بعد سویرا نامی لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔
لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور اسپتال پہنچایا گیا تاہم لڑکی جانبر نہ ہوسکی اور چار گھنٹے بعد ہلاک ہو گئی۔
ضروری کارروائی کر کے پولیس نے نعش لواحقین کے سپرد کر دی ہے۔ کالاشاہ کاکو میں خودکشی کا واقعہ گلاں والا گاؤں میں پیش آیا۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دو ہفتے میں سویرا کی شادی ہونیوالی تھی۔