سات ماہ بعد 28 سالہ نوجوان کے معدے سے موبائل فون برآمد

28 سالہ نوجوان نے دوستوں پر رعب جمانے کے لیے موبائل فون نگل لیا تھا

نوجوان کا خیال تھا کہ فون نگلتے ہی الٹیاں ہونے پر موبائل باہر آجائے گا، فوٹو : مصری اخبار

لاہور:
مصر میں 28 سالہ نوجوان نے دوستوں پر رعب جمانے کے لیے مذاق ہی مذاق میں موبائل فون نگل لیا جو سات ماہ تک اس کے پیٹ ہی میں رہا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے یونیورسٹی اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے 28 سالہ نوجوان کے معدے کا آپریشن کرکے سات ماہ سے موجود موبائل فون نکال لیا۔ یہ آپریشن دو گھنٹے تک جاری رہا۔

ڈاکٹر محمد الجزار کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے موبائل کی بیٹری معدے میں تحلیل نہیں ہوئی ورنہ بیٹری کے اندر موجود زہر آلود کاربن جسم میں پھیل جاتی اور ہلاکت کا سبب بھی بن سکتی تھی۔




 

ڈاکٹر محمد الجزار کا مزید کہنا تھا کہ مریض نے یہ موبائل دوستوں پر رعب جمانے کے لیے سات ماہ قبل اس امید پر نگلا تھا کہ الٹی ہونے کی صورت میں موبائل خود باہر آجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

پیٹ میں موبائل فون کے ہونے کے باعث نوجوان کو شدید درد ہونے لگا اور اس نے گھر والوں کو ڈانٹ کے خوف سے کچھ نہیں بتایا لیکن ایمرجنسی میں اسپتال لانے پر اور پیٹ کے ایکسرے سے یہ بات سامنے آگئی۔

 
Load Next Story