- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
پی ایس ایل میچ فکسنگ کیس؛ 13 ملزمان پر فرد جرم عائد
کراچی: بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں کے خلاف مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، مقامی عدالت نے پاکستان سپر لیگ 2020ء میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کیس میں 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
کراچی کی بینکنگ عدالت میں پاکستان سپر لیگ 2020ء میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔
عدالت نے کلین چٹ سے متعلق ایف آئی اے کا پیش کردہ چالان مسترد کر دیا تھا۔ عدالت نے ملزم محمد فیصل عرف چٹا کو مقدمے سے نکالنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔ گرفتار ملزمان میں مریندر کمار، نریش کمار، محمد فیصل عرف بوفیلا، احمد الرمغان، حنیف شیخ، محمد شامل ہیں جبکہ ملزمان جبار امین، آفتاب احمد عرف عاطف ڈالر، وقاص عرف پرنس، طلحہ صدیقی، نعمان علی ضمانت پر ہیں۔
پی ایس ایل 2020ء میں بکیوں نے ایک کرکٹر سے بھی رابطہ کیا تھا۔ دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔