لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کردی شہزاد اکبر
مسلم لیگ شریف خاندان کی ضدی اولاد کے جرائم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے، مشیر داخلہ
ن لیگ کے فلاپ شو نے نواز شریف کی ہاری ہوئی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا، شہزاد اکبر فوٹو: فائل
INZAI:
وزیر اعظم کے مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز زندہ دلان لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کردی۔
گزشتہ روز لاہور میں (ن) لیگ کے احتجاج کے حوالے سے شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کردی، (ن) لیگ کے فلاپ شو نے نوازشریف کی ہاری ہوئی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا، مسلم لیگ ان کی ضدی اولاد کے جرائم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور نے گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز کا پاکستان کیخلاف بیانیہ مسترد کر دیا، پاکستان مخالف پراپیگنڈا نہیں چلے گا، مسلم لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی وہ پاک فوج سے محبت کرتا ہے، پچھلے ہفتے نوازشریف نے لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی اس کا جواب دینا ہوگا۔