رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپے 185 ملزمان گرفتار
ٹارگٹ کلرز، ڈکیت اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شامل ہیں، مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں
ٹارگٹ کلرز، ڈکیت اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شامل ہیں، مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
رینجرز اور پولیس ن شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، چھاپے اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 185 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، گولیاں، منشیات، موٹر سائیکلیں، ٹرک اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان میجر سبطین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ، پرانی سبزی منڈی، مسلم کالونی، ذکریہ گوٹھ، نارتھ کراچی سیکٹر 5-F اور 5-L، سائٹ ہارون آباد، فقیر کالونی فرنٹیئر کالونی، لیاری کھڈا مارکیٹ، بلال کالونی، جمعہ گوٹھ، لیاقت آباد، بنارس، ملیر سٹی اور گارڈن میں ٹارگٹڈ آپریشن جبکہ پرانی سبزی منڈی، لیاقت آباد 10 نمبر اور نارتھ ناظم آباد شپ اونر چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 22 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 85 چھاپہ مار کاروائیوں اور 5 پولیس مقابلوں میں 14 مفرور و اشتہاری سمیت 98 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ، گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز ، ڈکیت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔
دریں اثنا ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 4 مفرور و اشتہاری سمیت 29 ملزمان جبکہ ایسٹ زون پولیس نے 4 مفرور و اشتہاری ملزمان سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں، چرس، ہیروئن، موٹر سائیکلیں اور ٹرک برآمد کرلیے۔