تصویریں نہ بنوانا وزیر مملکت برائے تجارت وٹیکسٹائل خرم دستگیر اور ان کی فیملی کو مہنگا پڑ گیا اور تصویریں اتارنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے خرم دستگیر اور ان کے سسر کو زد وکوب کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیر مملکت خرم دستگیر اپنی فیملی کے ہمراہ ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ چند نوجوانوں نے ان کے ساتھ تصویر بنوانے پر اصرار کیا جس سے انکار پر نوجوان مشتعل ہوگئے اور تلخ کلامی کے بعد ان پر پلیٹوں اور مکوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خرم دستگیر اور ان کے سسر زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر وزیر مملکت اور ان کے سسر کو زد وکوب کرنے والے مبینہ ملزمان اور ہوٹل کے عملے سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔