کوئٹہ میں 378 ارب روپے مالیت کی منشیات نذرآتش
کوئٹہ میں مختلف اقسام کی 180 ٹن منشیات نذرآتش کی گئی
ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں، بریگیڈئیرعاقب نذیر چوہدری فوٹو: فائل
اینٹی نارکوٹکس فورس نے 378 ارب روپے مالیت کی منشیات نذرآتش کردی۔
کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی منشیات کونذرآتش کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرانسداد منشیات اعظم خان سواتی اورڈپٹی اسپیکرقاسم سوری دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران بریگیڈئیرعاقب نذیرچوہدری نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے، مختلف اقسام کی 180 ٹن منشیات نذرآتش کی گئی ہے۔ جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 378 ارب روپے روپے سے زائد ہے۔