نوازشریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں شہزاد اکبر
عوام کیلئے فیصلے وہی کریں گے جنہیں عوام نے منتخب کیا ہے، معاون خصوصی
قوم کو گمراہ کرنے کیلئے کہا جاتا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے، شہزاد اکبر فوٹو: فائل
معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں۔
اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ 3 بار وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں، وہ ہائی کورٹ اور احتساب عدالت سے مفرور اور اشتہاری ہیں، اس حقیقت کے علاوہ باقی سب افسانہ ہے، قوم کو گمراہ کرنے کیلئے کہا جاتا ہے وہ واپس آئیں گے، انہیں واپس لانے کے لئے تو حکومت، عدالت اور ادارے کام کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے نواز شریف کی شخصی ضمانت دی ہوئی ہے، وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ نیب کےشکنجے میں ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ منظور پاپڑ والے اور ریڑھی والے کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، منی لانڈرنگ کا سوال کریں تو (ن) لیگی رہنما مہنگائی کی بات شروع کرتے ہیں، عوام کیلئے فیصلے وہی کریں گے جنہیں عوام نے منتخب کیا ہے، حکومت ان کے لیے ہوئے قرضے اتار رہی ہے اور ان کے کیے کام درست کر رہی ہے۔