پاکستان کو حیدرعلی،ذیشان ملک،عبداللہ شفیق سمیت زبردست ٹیلنٹ ملا ہے، عمران نذیر

اسپورٹس رپورٹر  منگل 13 اکتوبر 2020
کورونا ماحول میں زمبابوے کے دورہ کے بعد دوسری ٹیموں کو بلانے کے لیے راہ ہموار ہوگی، عمران نذیر

کورونا ماحول میں زمبابوے کے دورہ کے بعد دوسری ٹیموں کو بلانے کے لیے راہ ہموار ہوگی، عمران نذیر

قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کا کہنا ہے کہ حیدر علی، ذیشان ملک، عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو زبردست ٹیلینٹ ملا ہے۔

ایکسپریس سے با ت کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ  زمبابوے دوسری ٹیموں کی نسبت کمزور حریف سمجھی جاتی ہے لیکن کرکٹ میں مدمقابل کو آسان نہں لینا چاہیے، وائٹ بال کرکٹ میں ایک دو پلیئر کھیل کا نقشہ بدل دیتے ہیں،زمبابوے کی اعلان کردہ ٹیم میں بھی ایسےکرکٹرز ہیں جو پاکستانی بولرز کو ٹف ٹائم دے سکتےہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ایک بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترناچاہیے، ون ڈے میچز کے لیے زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی چاہیں، البتہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دےکر ان کے اعتماد میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔

سابق جارح مزاج اوپنر کےمطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئے لڑکوں کوپرفارم کرتے ہوئے دیکھ  کر بہت خوشی ہوئی ہے، حیدر علی،ذیشان ملک، عبداللہ شفیق کی شکل میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کا زبردست ٹیلینٹ ملا ہے، حیدر علی تو پہلےہی اپنی پہچان بناچکےہیں، دوسرےنوجوانوں کو بھی گروم کرنا ہوگا، سلیکٹرز کےساتھ کوچز بھی ان پر خاص نظر رکھنا ہوگی تاکہ یہ نوجوان آگے چل کر پاکستان کرکٹ کے لیے کام آسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔